مسلم لیگ ن نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر پابندی کی مخالفت کا اعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ سیاسی آزادی کودبانے کیلئے سوشل میڈیاپر پابندی عائد کی گئی تو اپوزیشن مخالفت کریگی۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی آزادی کودبانے کیلئے سوشل میڈیاپر پابندی عائد کی گئی تو اپوزیشن مخالفت کریگی، ہمیں شمالی کوریانہیں بنایا جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت پسند لوگوں کی آواز نہیں دبائی جاسکتی جب کسی کی آواز کودبایا جائے تو انتہا ءپسندی بڑھ جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ تحریک انصاف کو اپنے وعدے یا د کروا رہے ہیں۔