” آنیوالے مہینوں میں عوام کو۔۔۔۔۔۔“، وزیر اعظم کے سابق ترجمان برائے معیشت نے سنگین صورتحال کی نشاندہی کردی

” آنیوالے مہینوں میں عوام کو۔۔۔۔۔۔“، وزیر اعظم کے سابق ترجمان برائے معیشت ...
” آنیوالے مہینوں میں عوام کو۔۔۔۔۔۔“، وزیر اعظم کے سابق ترجمان برائے معیشت نے سنگین صورتحال کی نشاندہی کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے سابق ترجمان برائے معیشت فرخ سلیم نے کہاہے کہ چار ماہ میں ن لیگ کے خلاف چلنے والا بیانیہ عوام اور ووٹر ز تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، اس وقت مہنگائی میں اضافہ ہواہے ، آنیوالے مہینوں میں عوام کو کوئی ریلیف ملتا محسوس نہیں ہورہا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ سلیم نے کہا کہ معاشی شعبوں میں جو آگ لگی نظر آتی ہے ، اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ آگ ن لیگ لگا کرگئی تھی لیکن تو قع یہ کی جارہی تھی کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے اس آگ میں کمی آئے گی ۔ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد بھی اس آگ میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ کئی شعبوں میں یہ آگ مزید بھڑکتی نظر آرہی ہے اور توقع کے خلاف کام ہواہے ۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات کی جوضرورت تھی وہ تحریک انصاف کی حکومت بھی نہیں لا سکی ، قرضوں میں مزید اضافہ ہو رہاہے ، پہلے تین چار ماہ میں ن لیگ کے خلاف چلنے والا بیانیہ عوام اور ووٹر ز تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، اس وقت مہنگائی میں اضافہ ہواہے اور مجھے نہیں محسوس ہورہاہے کہ آنیوالے مہینوں میں عوام کو کوئی ریلیف ملے گا ۔

مزید : قومی


loading...