تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے قوم کو امید کی کرن دکھادی

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے قوم کو امید کی کرن دکھادی
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے قوم کو امید کی کرن دکھادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی معاشی کارکردگی سے اتنامایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، گیس اور بجلی چوروں کے پیچھے جانے کیلئے تھوڑا وقت درکار ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کی معاشی کارکردگی سے اتنا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، گردشی قرضوں میں اس لئے اضافہ ہورہاہے کہ مہنگی بجلی تیار کرکے سستی بجلی فروخت کی جارہی ہے ، نان ترقیاتی سیکٹر میں پیسہ خرچ کیا جاتا رہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کیا حکومت جوداخلی قرضے لے رہی ہے ، کیا ان سے حکومت اپنے اخراجات بڑھا رہی ہے یا ان قرضوں سے عیاشی کی جارہی ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ گیس اور بجلی چوروں کے پیچھے جانے کیلئے تھوڑا وقت درکار ہے، لوگوں کو بھی احساس ہے کہ ملک کے کیاحالات ہیں؟ اب پاکستان کیلئے جو معاشی سمت اختیار کی گئی ہے ،اس کے مثبت نتائج بر آمد ہونگے ۔

مزید : قومی