ہنگو میں تجاوزات اور گراں فروشوں کیخلاف کارروائی ،درجنوں کو جرمانے

ہنگو میں تجاوزات اور گراں فروشوں کیخلاف کارروائی ،درجنوں کو جرمانے

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو انتظامیہ کا تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف آپریشن جاری،درجنوں افراد کو جرمانے ، تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ، صوبائی حکومت کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن ہر مسلک سے بے نیاز ہو کر کیا جا رہا ہے ، ہنگو کی خوبصورتی بحال کرنا اور شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانا ہماری ترجیح ہے ، اے اے سی عزیز اللہ جان۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اے اے سی عزیز اللہ جان نے ٹی ایم اے ،محکمہ فوڈ اور دیگر اداروں کے مشینری کے ہمراہ ہنگو بازار میں تجازات کے خلاف آپریشن کیا ، ہوٹلوں ،دکانداروں ،قصاب،فروٹ اور سبزی فروشوں کے ہاں بھی کاروائیاں کی گئی، یہ افسران شہر سے کئی تجاوزار کا خاتمہ کر دیا گیا ،فوڈ ایکٹ سمیت سیگر قوانین کی خلاف ورزی پر درجنوں دکانداروں کو بھاری ہزاروں روپے جرمانہ بھی کیا گیا،اے اے سی عزیز اللہ جان نے آپریشن کے متعلق صحافیوں کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے تجاوزات کے خاتمے اور شہری علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے جو احکامات جاری کئے گئے ہیں اُن پر پوری تب و تاب کے ساتھ عمل درآمد کرا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ روزانہ کے بنیاد پر وہ کاروائیاں کی جا رہی ہے جن کے زریعے شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، ہوٹلوں پر صفائی کی صورتحال کی انسپکشن کی جا رہی ہے اور کھانوں کی کوالٹی کو چیک کیا جا رہا ہے۔سبزی فروشوں ،نان بھائیوں،قصابوں اور جنرل ٹریڈر ز کے ہاں کاروائیاں کرتے ہوئے نرخ نامے اور روزمرہ اشیاء کی کوالٹی چیک کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایت پر یہ آپریشن جاری رہے گا، اے اے عزیز اللہ جان نے بتایا کہ بس سٹینڈ ،ٹیکسی سٹینڈ و دیگر اڈوں پر مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن ہر قسم کی مسلک اور اثرورسوخ سے بالاتر ہو کر کررہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر