ضلع صوابی میں زبانی تکرار پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

ضلع صوابی میں زبانی تکرار پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

صوابی( بیورورپورٹ) ٹوپی ضلع صوابی میں زبانی تکرار پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ محمد خالد نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے باپ محمد زاہد کو مبینہ طور پر حمید گل نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ وجہ قتل مقتول اور ملزم کے مابین زبانی تکرار بیان کی ہے۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ٹوپی پولیس نے محمد خالد کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...