سینیٹر حاجی دلاور خان سینٹ آمد پر اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کا استقبال کر رہے ہیں

سینیٹر حاجی دلاور خان سینٹ آمد پر اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ جنرل (ر) راحیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) سینٹ میں قائمہ کمیٹی برائے امپلیمنٹیشن سینیٹرحاجی دلاورخان نے اسلامی فوج اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں چیئرمین سینٹ کے دفتر میں آنے والے وفد کا استقبال کیا سینیٹر حاجی دلاورخان نے جنرل (ر) راحیل شریف سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کی مسلم امہ کے اتحاد کے بہترین خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف اسلامی ممالک کے یکجہتی اور اتحاد کے علامت ہیں جو پاکستان کے لئے بڑا اعزاز ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان فوج کے چیف آف آرمی کے طورپر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کامیاب بنانے میں جنرل راحیل شریف کا کردار تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھاجائے گا انہوں نے کہاکہ اس وقت خطے میں امت مسلمہ کو جن مشکلات اورمسائل درپیش ہیں وہ جنرل (ر) شریف اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے باعث خوب انجام دے رہے ہیں اور ان کے کردار کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے ایسے دو برادر اسلامی ممالک ہیں جو بھائی چارے اوراخوت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط او رمستحکم ہورہے ہیں ۔