چیئرمین پی ٓٹی اے کو ملازمت مکمل ہونے کے بعد توسیع نہ دی جائے،لاہور ہائیکورٹ

چیئرمین پی ٓٹی اے کو ملازمت مکمل ہونے کے بعد توسیع نہ دی جائے،لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد انہیں توسیع نہ دی جائے ۔ مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے تقررکے خلاف درخواست کا فیصلہ جاری کردیاہے ۔ فاضل بنچ نے حکم دیاہے کہ موجودہ چیئرمین پی ٹی اے 4سالہ مدت ملازمت مکمل کریں گے ،مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ان کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کی جائے اور نئے چیئرمین کے تقررکے لئے اشتہار دے کر میرٹ اورقانون کے مطابق تقررعمل میں لایا جائے۔درخواست گزار وکیل شیرازذکاء کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لگ بھگ گیارہ برس تک قائم مقام چیئرمین کے ذریعے پی ٹی اے کے امور کو چلایا گیا۔چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجواہ کا تقرر قانون کے مطابق نہیں،چیئرمین پی ٹی اے کی تقرری میرٹ سے ہٹ کرکی گئی ،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ چیئرمین پی ٹی اے کے تقرر کے لئے اخبار میں اشتہاردے کراسامی پر کرنے کا حکم دیا جائے۔

چیئرمین پی ٓٹی اے

مزید : پشاورصفحہ آخر