صنعتی اور تجارتی ترقی کیلئے سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرینگے‘ عبدالکریم

صنعتی اور تجارتی ترقی کیلئے سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرینگے‘ ...

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ہر سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے لئے بہترین ماحول اور مواقع موجود ہیں ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے پشاور میں ورلڈ بنک گروپ کے وفد سے صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کہی یاد رہے کہ ورلڈ بنک کے نمائندہ وفد نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالکریم سے خیبر پختونخوا میں نجی سرکاری شراکت داری کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی۔ وفد نے کہاکہ ورلڈ بنک صوبے میں مختلف منصوبوں کیلئے ہیں فنی معاونت فراہم کریگا کیونکہ خیبر پختونخوا میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے سازگار ماحول ہے جس سے صوبے میں معاشی استحکام کیساتھ ساتھ روزگار کے کئی مواقع پیدا ہوں گے وفد نے صوبے کی صنعتی ترقی کے لئے گرانٹ اور فنی معاونت دینے کی بھی خواہش ظاہر کی تاکہ خیبر پختونخوا میں بین الاقوامی سرمایہ کاری ممکن ہوسکے۔ وفد نے صوبے کے بڑے صنعتی یونٹ کو فعال اور عالمی معیار پرلانے کے لئے اپنے ماہرین کی پیشکش بھی کی تاکہ صوبے کی برآمدات بڑھائی جاسکے اس کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی ۔ آخر میں معاون خصوصی نے وفد کے صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جذبے کو کافی سراہا اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ہر قسم کی سہولت دینے کے لئے تیا رہے تاکہ صوبے میں معاشی خوشحالی آجائے۔ اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت CEOKPEZDNE CEOKPBOIT نے بھی شرکت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر