صوابی ،جیب کترے گروہ کے دو ارکان گرفتار ،رقم برآمد

صوابی ،جیب کترے گروہ کے دو ارکان گرفتار ،رقم برآمد

صوابی( بیورورپورٹ)چھوٹا لاہور پولیس نے جیب کترے گروہ کے دو ارکان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینی گئی ہزاروں روپے بر آمد کر لی۔ جب کہ ایک اور کارروائی میں موٹر وے ڈکیت گروہ کے دوسرے ملزم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لوٹی ہوئی ایک لاکھ روپے بر آمد کر لی۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ چھوٹا لاہور جواد خان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ گذشتہ روز لیاقت علی سکنہ نبی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان سے رکشہ میں دو نامعلوم ملزمان نے موضع تورڈھیر سے نبی آتے ہوئے پچاس ہزار روپے جیب سے نکالے تھے جس پر ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی محمد اقبال خان اور ایس ایچ او جواد خان نے جدید خطوط پر تفتیش شروع کر دی اس دوران گل تاج سکنہ کلابٹ اور ایک افغان مہاجر عزت اللہ افغانستان حال خیر آباد جہانگیرہ کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے جیب سے نکالے گئے پچاس ہزار روپے بھی بر آمد کر لی دونوں ملزمان نے اقبال جرم بھی کیا جب کہ مدعی لیاقت علی نے دونوں کو شناخت بھی کر لیا۔ دریں اثناء پشاور اسلام آباد موٹر وے پر منی چینجر میر سلم سے لوٹی ہوئی رقم کے ملزمان میں سے دوسرے ملزم محمد اسرار سکنہ شیخ جانہ حال طوطالئی بونیر کو بھی ایس ایچ او جواد خان نے گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم میں سے ایک لاکھ روپے بھی بر آمد کر لی#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...