17 فروری کو ناموس رسالت ؐ ملین مارچ تاریخی ثابت ہوگا،قاضی بشیر احمد

17 فروری کو ناموس رسالت ؐ ملین مارچ تاریخی ثابت ہوگا،قاضی بشیر احمد

بخشالی (نمائندہ پاکستان) 17 فروری کو ناموس رسالت ؐ ملین مارچ تاریخی ثابت ہوگا پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس کے نظریاتی تشخص کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قر بانی دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام کے صو بائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور ممبر ضلع کونسل مردان قاضی بشیر احمد نے ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد اجلا س سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ملین مارچ کا مقصد حکمرانوں کے نظریہ پاکستان مخالف اقدامات سے قوم کو آگاہ کرنا ہے پاکستان اسلام کے نا م پر بنا ہے ۔ اور یہاں پرکسی کو اسلا م مخالف اقدامات اور گستاخانی رسولؐ کی حمایت بند کریں ورنہ پاکستان کے غیو ر کا عبظ و نصب ان کو حس وخشاک کی طر ح بہا کرلے جائیگا۔انہوں نے کہا کہ PK-50سے ہزا روں غیرت مند مسلمان ملین مارچ مر دان میں شرکت کریں گے۔ قا ضی بشیرنے کہا کہ ملین مارچ کے تیا ریوں کے سلسلے میں جمعرات 14فروری کو صبح 10بجے دارالعلوم عر بیہ گجرات میں کنویشن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حید ری، سینٹر عطا الرحمن ، مولانا شجاع الملک ، مولانا محمد قاسم اوردیگر خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر مولانا فیاض حقانی ، امجد علی شاہ عزیز ، اسلام اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...