اینگرو ٹرمینل شیڈول شدہ مرمت کے باعث 16 فروری تک بند رہے گا
لاہور (نیوز رپورٹر)اینگرو ٹرمینل سوئی سدرن گیس کمپنی کیساتھ طے معاہدے کی رو سے شیڈول شدہ مرمت کے کام کے باعث 14 فروری کو صبح 8 سے 16 فروری شام 8 بجے تک بند رہے گا۔ اینگرو ٹرمینل کو 13 فروری کو بند کیا جانا تھا تاہم تیز ہواؤں کے باعث پی ایس اوکے ایل این جی کارگو کی پورٹ قاسم پر لنگراندازی میں تاخیر کے سبب ٹرمینل کو اب بند کیا جارہا ہے، اس صورتحال کا سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اینگرو ٹرمینل