نوشہرہ میں جمعیت کے رہنماء کو دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا

نوشہرہ میں جمعیت کے رہنماء کو دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا

نوشہرہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام نوشہرہ کے رہنما کو دن دیہاڑے اسلحے کی نوک پر لوٹ لیا مزاحمت پر گاڑی میں موجود رہزنوں نے متاثرہ رہنما کو بے دردی سے پستول کے بٹ دے مارے اور گاڑی سے پھینک کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی واقعات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے رہنما قاری ریاض اللہ نے بتایا کہ میں نوشہرہ سے اپنے گھر واقعہ رشکئی جارہاتھا کہ ایک الٹو سفید رنگ کی موٹر کار غالباً نمبری 4450یا 4456 نے روک کر مجھے کہا کہ مردان جارہے ہو تو میں نے کہا کہ رشکئی جب میں گاڑی میں بیٹھ گیا تو موٹرکار میں موجود ایک مسلح شخص نے مجھ پر پستول تان کر کہا کہ جو کچھ بھی تمہارے پاس ہے نکالو میں نے مزاحمت شروع کی تو انہوں نے میرے سر اور ہاتھوں پر پستول کے بٹ سے وار کئے اور میرے جیب سے ہزاروں روپے نکال کر مجھے گاڑی سے باہر پھینک کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر