صوابی میں عوام کا ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

صوابی میں عوام کا ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ) چھوٹا لاہور ضلع صوابی کے عوام نے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مشتعل مظاہرین نے آدینہ لاہور اور بعد ازاں صوابی جہانگیرہ روڈ کو تین گھنٹے تک بند رکھا۔ مظاہرین نے مطالبات منوانے کے حق میں نعرے بازی کی ان کا کہنا تھا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر چھوٹا لاہور میں سرکاری ہسپتال صرف عمارت تک محدود ہے اس میں ڈاکٹرزنہ ہونے کے برابر ہے ۔ ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے تحصیل بھر کے عوام کو بر وقت طبی سہولیات میسر نہیں ہور ہے ہیں جس کی وجہ سے غریب مریضوں کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سے قبل بھی علاقے کے عوام نے احتجاج کیا تھا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی کمی کو پوری کرنے تک ہمارا پر امن احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ تحصیل ہسپتال لاہور اپ گریڈ ہو چکا ہے لہٰذا اس میں ڈاکٹروں کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے ۔ ڈی ایس پی سرکل لاہور محمد اقبال خان اور ایس ایچ او لاہور بمعہ دیگر آفسران موقع پر پہنچے اور مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کئے جس کے نتیجے میں ان کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے#