لنڈی کوتل کی پر امن فضاء کو خراب نہیں ہونے دیں گے ،قومی مشران

لنڈی کوتل کی پر امن فضاء کو خراب نہیں ہونے دیں گے ،قومی مشران

خیبر (بیورورپورٹ)لنڈی کوتل پرامن علاقہ ہے, یہاں کا امن خراب نہیں ہونے دینگے, حا لیہ مظاہروں کی مذمت کرتے ہیں, انتظامیہ اور خاصہ دار فورس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. خیبر قومی مشران کی نیوز کانفرنس خیبر لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے قومی مشران مستقل آفریدی, حاجی حضرت عمر آفریدی, حاجی سید کریم آفریدی سیلاب خان اور حضرت خیام و دیگر نے لنڈی کوتل پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مظاہرین کی طرف سے خاصہ دار فورس پر پتھراؤ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آفریدی, شنواری اور شلمانی اقوام سب ایک پیج پر ہیں اور علاقے کے تمام لوگوں, انتظامیہ فورسز اور خاصہ دار فورس نے بڑی قربانیاں دیکر امن قائم کیا ہے ۔ مستقل آفریدی نے کہا کہ علاقے میں بجلی, پانی اور صحت کے مسائل ہیں جن کے حل کے لئے وہ سب ملکر پرامن جدوجہد کر رہے ہیں اور انتظامیہ سے بھی کہتے ہیں کہ پانی اور بجلی کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرائیں تاکہ آئے روز احتجاجوں کی نوبت نہ آئے حضرت عمر آفریدی نے کہا کہ حا لیہ مظاہروں میں چھوٹے معصوم بچوں کو بطور ڈال استعمال کرنا قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور خاصہ دار فورس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور چند عناصر کو خوشگوار اور پرامن ماحول خراب نہیں ہونے دینگے اورجو بھی علاقائی مسائل ہیں ان کے لئے انتظامیہ سے ملکر حل کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ خاصہ دار فورس میں ان کے اپنے علاقے کے لوگ ہیں جن کے خلاف اقدامات اور منفی باتیں منا سب نہیں ہے اور کہا کہ اگر چند افراد کی وجہ سے علاقے کا پرامن ماحول خراب ہوا تو وہی لوگ ذمہ دار بھی ہونگے انہوں نے کہا کہ پرامن اور جمہوری طریقے سے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کی حمایت کرینگے ۔.

مزید : پشاورصفحہ آخر