سخاکوٹ ،گراں فروشوں اور ناقص صفائی کے انتظامات پر متعدد کو جرمانے
سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر درگئی رحمت علی وزیر نے سخاکوٹ بازار میں کاروائیوں کے دوران متعدد دوکانداروں کو ناقص صفائی کے انتظامات اور گراں فروشی سمیت ٹریفک میں خلل ڈالنے پر ٹرانسپورٹرز کو جرمانہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر درگئی نے سخاکوٹ بازار میں کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کے آشیاء کی خودساختہ قیمتیں وصول کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کاروائی کرتے ہوئے درجن بھر قصائیوں ، تکہ و کباب فروشوں ، سبزی فروشوں اور کریانہ سٹورز مالکان کو جُرمانہ کیا ۔ اور دوران مین روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرنے اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلا ف کاروائیاں کئے گئے اور متعدد گاڑیوں کو پرچے دئیے گئے ۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر درگئی رحمت علی وزیر نے کہا کہ کسی کو خود ساختہ مہنگائی اور صفائی کی ناقص انتظامات کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ان کے مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری اور فریضہ ہے جس میں کسی قسم کی رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کرینگے ۔ رحمت علی وزیر نے عوام سے آپیل کی کہ غیر قانونی کاموں میں مصروف عناصر کی نشاندہی کرتے ہوئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں ۔ ۔طاہر اکبر سخاکوٹ