ملی غیرت کاتقاضا ہے ہر پاکستانی ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالے،نعیم بخاری

ملی غیرت کاتقاضا ہے ہر پاکستانی ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالے،نعیم بخاری

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل نعیم بخاری‘ نیئر رضوی اور آئی ایم پاکستان کے بانی صدر سید احمد علی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو پانی کی کمی کے موجودہ مسئلے کے حل کیلئے ملی غیرت کا تقاضا ہے کہ ہر پاکستانی خواہ وہ پاکستان میں ہے یا دنیا کے کسی کونے مین پی ایم سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالے۔ آئی ایم پاکستان سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ڈیمز کی تکمیل تک فنڈز اکٹھا کرنے کی اس مہم میں پہلے مرحلے میں لندن سے 9.7 ملین پونڈز کی کثیر رقم اکٹھی ہوچکی ہے، ‘ 15 مارچ سے کینیڈا سے شروع کی جانے والی دوسری مہم میں بھی پہلے کی طرح بیرون ملک پاکستانیوں سے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔ سینئر ایڈووکیت سپریم کورٹ نعیم بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیم بنانے کیلئے اندرون ملک سے زیادہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے زیادہ جذبہ دکھایا ہے۔ اس حوالے سے بہت سارے اعتراضات بھی لگائے گئے لیکن یہ بات سب پر واضح ہے کہ یہ رقم ہم اپنی کسی پھوپھی کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اکٹھی کررہے ہیں۔

نعیم بخاری

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...