توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں،اسد قیصر

توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں،اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں وضع سے قطر ی سرمایہ کار مُستفید ہو سکتے ہیں، پاکستان میں توانائی، گیس اور تیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں جن میں قطری کمپنیاں سرمایہ کا ری کر سکتی ہیں،پاکستان میں ہنرمند افرادی قوت موجود ہے جو قطر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں قطر کے سفیر مبارک المنصوری نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا مسلم اُمہ کو درپیش چیلینجزکا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں باہمی اتحاد کی ضرورت ہے، پاکستان قطرکے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پا کستا ن پا رلیمانی سفارتکاری اور اقتصادی تعاون میں فروغ کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے، اسد قیصر نے کہا پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کو قریب لانے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے، پاکستان کی پارلیمان دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرْ عزم ہے،موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کار دوست پالیسیاں وضع کر رہی ہے جن سے قطر کے سرمایہ کار مُستفید ہو سکتے ہیں۔
اسد قیصر