اضاخیل پولیس نے خیسرے میں سجی ہوئی قمار بازی کی محفل الٹ دی‘ رقم برآمد

اضاخیل پولیس نے خیسرے میں سجی ہوئی قمار بازی کی محفل الٹ دی‘ رقم برآمد

پبی ( نما ئندہ پاکستان)اضاخیل پولیس نے خیسرے میں سجی ہوئی قمار بازی کی محفل الٹ دی۔داؤ پر لگی ہزاروں کی رقم ،آلات قماربازی قبضہ میں لیکر ۔ 09 افراد گرفتارتفصیلات کے مطابق :۔ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)منصور امان کو خُفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ خیسرے کے علاقے میں میں قماربازی کی محفل سجائی جاتی ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جان کرDSPپبی سرکل کمال حسین کی سربراہی میں SHO تھانہ سید الا مین خان ،ASI حضرت خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر قمار بازی کو روکنے اورفوری طورپر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا ۔جس پر پولیس ٹیم نے خیسرے کے علاقے میں قیمت خان کے بیھٹک پر چھاپہ لگاکر 9ملزمان (۱)ابراہیم ولد گلزار دین (۲)ممریز ولد جلات خان(۳)کامران ولد شمروز(۴) عظمت خان ولد حضرت خان(۵)تاج محمد ولد ڈھیر خان(۶) اختر گل ولد ثواب گل (۷)یارمحمد ولدخان سید (۸)عاصم ولد فض سبحان (۹)قیمت خان ولد فقیرشاہ ساکنان خیسرے کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں کی رقم اور آلات قمار بازی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج رجسٹر کرکے ملزمان کو تھانہ منتقل کر دیاہے۔ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)منصور امان نے پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہابے راہ روی اور معاشرے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...