صوبائی وزیر خوراک کی متعلقہ حکام کو پنجاب سے 1 لاکھ ٹن گندم خریداری کی ہدایت

صوبائی وزیر خوراک کی متعلقہ حکام کو پنجاب سے 1 لاکھ ٹن گندم خریداری کی ہدایت

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی نے محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ پنجاب سے ایک لاکھ ٹن گندم کی خریداری کو جلد ممکن بنائیں اور ہدایت کی کہ صوبے میں کم ازکم 50 ہزار ٹن کا ذخیرہ گوداموں میں ہر وقت دستیاب ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی خوراک کمیٹی کے پشاور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری فوڈ اکبرخان ڈائریکٹر فوڈ سعادت حسن سمیت محکمہ خزانہ اور محکمہ قانون کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس نے صوبے کے گوداموں میں گندم کے سٹاک کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پہلے سے موجود زخیرہ کو گوداموں سے نکالا کیا جائے تا کہ گندم خراب ہونے کا اندیشہ نہ ہو ۔ صوبائی وزیر خوراک نے ہدایت کی کہ پنجاب سے ایک لاکھ ٹن گندم کی خریداری کو جلد ممکن بنائی جائے ۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گوداموں میں گندم کا ذخیرہ کم ازکم 50 ہزار ٹن ہونا چاہیے صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ محکمہ خوراک میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے اور اگر کوئی محکمے میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کی نشاندہی کرے گا اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...