ڈیرہ ،موٹر سائیکل اور مسافر بس میں تصادم ،لیکچرر جاں بحق

ڈیرہ ،موٹر سائیکل اور مسافر بس میں تصادم ،لیکچرر جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)سدرہ شریف کے قریب موٹرسائیکل اورمسافربس کے تصادم میںیونیورسٹی آف لکی مروت کا لیکچرارجاں بحق ہوگیا‘ریسکیو1122کی ایمبولینس نے جاں بحق لیکچرارکوہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لکی مروت کارہائشی یونیورسٹی آف لکی مروت میں تعینات لیکچراراوراکنامکس میں گولڈ میڈلسٹ ضیاء الرحمان المعروف ضیاء سرآف زنگی خیل ولد یوسف مروت موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ تھانہ یارک کی حدود میں سدرہ شریف کے قریب تیزرفتارمسافربس نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوکرموقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع پر ریسکیو1122کی ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کرجاں بحق لیکچرارکوہسپتال منتقل کردیا۔یارک پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ متوفی کے والدکی رپورٹ پردرج کرلیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...