ضلعی حکومت کا رفاہی اداروں اور عملہ کی کارکردگی جانچنے کا سختی سے نوٹس

ضلعی حکومت کا رفاہی اداروں اور عملہ کی کارکردگی جانچنے کا سختی سے نوٹس

کوہاٹ(بیورورپورٹ) ضلعی حکومت کا رفاہی اداروں اور عملہ کی کارکردگی جانچنے کا سختی سے نوٹس‘ ضلعی ناظم نسیم آفریدی رات گئے معائنہ اور چھاپوں کی مہم پر نکل پڑے عوامی حلقوں کا اس اقدام پر خراج تحسین‘ تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم کوھاٹ نسیم آفریدی نے سرکاری اداروں اور خدمت پر مامور عملے کی رات گئے چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گزشتہ دنوں وہ سلاٹر ہاؤس پہنچے جہاں کی عدم صفائی‘ لائیو سٹاک ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور بیمار جانوروں کے ذبح پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ عملہ کے خلاف ڈپٹی کمشنر کو کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے وہ اچانک گمبٹ ہسپتال بھی گئے جہاں سٹاف کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کر کے رپورٹ جلد پیش کرنے کا حکم دیا انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کی خدمت میں کسی قسم کی بھی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی چھاپوں کی مہم کے سلسلے میں ضلع ناظم غریب افراد کے لیے کوھاٹ میں قائم سرکاری مسافر خانے بھی گئے اور وہاں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور کہا کہ نہایت سرد موسم میں خلق خدا کے لیے گرم بستر اور خوراک کی فراہمی ایک عظیم خدمت ہے اور چھت سے محروم انسانوں کے لیے معیاری سہولیات کا بندوبست لائق تحسین ہے انہوں نے منقطع گیس کنکشن کی بحالی کے احکامات بھی جاری کیے اسی طرح وہ رات گئے گمبٹ پولیس سٹیشن بھی گئے اور تھانے کے حوالات میں موجود ملزمان سے پوچھ گچھ کی انہوں نے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور ان کی کارکردگی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا عملہ سے خطاب میں ضلع ناظم نے کہا کہ پولیس کا مثبت رویہ جرائم کی کمی میں اہمیت کا حامل ہے اور پولیس کا سائلین کی فوری مدد یقینی بنانے اور عوام سے مربوط تعاون امن کے قیام کے لیے ضروری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر