مردان‘ پولیس افسران کی اکھاڑ پچھاڑ‘ عبدالسلام ایس ایچ او پار ہوتی تعینات

مردان‘ پولیس افسران کی اکھاڑ پچھاڑ‘ عبدالسلام ایس ایچ او پار ہوتی تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ)درجنون اے ایس ائیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کے بعد ڈی پی او محمد سجاد خان نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز محررو اور پولیس چوکیوں کے انچارجوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ڈی پی او کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تھانہ ہوتی کے ایس ایچ او اشراف اللہ خان کو پولیس لائن تبدیل کر کے انکی جگہ پار ہوتی کے مقدم خان جبکہ حال ہی میں سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے عبدالسلام خان کو پار ہوتی کا نیا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے اس طرح پولیس لائن سے انسپکٹر قاضی عصمت اور انسپکٹر مشتاق احمداور انسپکٹر محمد ااکرم کو کو تبدیل کرکے باالترتیب ایس ایچ او تھانہ گڑھی کپورہ ،تھانہ شہباز گڑھی اور تھانہ شیخ ملتون کا ایس ایچ او مققر ر کیا گیا ہے ایس ایچ او گڑھی کپورہ انسپکٹر بحار علی کو پولیس لائن بھیج دیاگیا ہے سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن احمد علی کا تبادلہ انچارج پال کے حیثیت سے کیا گیا ہے چارگلی کے چوکی انچارج ہمایوں خان کو تھانہ جبر کا ایس ایچ او اور شہبار گڑھی کا ایس ایچ او آصف اللہ کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی لگا یا گیا ہے سب انسپکٹر نقاب الدین کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ہوتی اور جاوید خان کو ایڈیشنل ایس ایچ او صدر لگایا گیا ہے تھانہ جبر کے ایس ایچ او محمد تھانہ کو ایڈیشنل ایس ایچ او گڑھی کپورہ تعینات کیا گیا ہے سب انسپکٹر فضل سبحان کو تھانہ صدر سے اور سب انسپکٹر نوران شاہ تھانہ ہوتی سے پولیس لائن تبدیل کئے گئے ہیں اس طرح سب انسپکٹر حسن خان پولیس لائن سے تھانہ جبر ،سب انسپکٹر حمیر حسین تھانہ جبر سے تھانہ سٹی تبدیل کئے گئے ہیں تھانہ سٹی سے سب انسپکٹر عمر واحد کو تبدیل کرکے چار گلی چوکی کا انچارج ،طورو سے شبیر احمد،د کا تبادلہ کرکے فضل الحق چوکی انچارج لگایا گیا ہے سب انسپکٹر عسکر خان فضل الحق سے انچارج چوکی جبے کنڈاؤں اور ارشاد خان پولیس لائن سے تبادلہ کرکے تھانہ شہباز گڑھی کا ایڈیشنل ایس ایچ او لگایا گیا ہے جبکہ اے ایس آئی آمان شیر کو پولیس چوکی گجر گڑھی ،اے ایس آئی طاہر خان صدر سے لائن تبدیل کئے گئے ہیں ڈی پی او کے پی آر او فرمان علی خان کو تھانہ کاٹلنگ ،محمد صدیق کو تھانہ سٹی اور خالد خان کو تھانہ پار ہوتی کا نیا محرر کیا گیا ہے سہیل احمد کو غازی بابا ،عتیق خان کو انچارج پولیس چوکی چھاڑونہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں