اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کا کوئی ذہن موجود نہیں ، فہمیدہ مرزا

اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کا کوئی ذہن موجود نہیں ، فہمیدہ مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و اسپورٹس فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کا کوئی ذہن موجود نہیں ہے، ہماری خواتین میں ہر طرح کی صلاحیت موجود ہے،امن کے قیام کیلئے جتنے بھی مذاکرات ہوں اس میں خواتین کا کردار ہونا چاہیے،پارلیمنٹ کی ورکنگ کیلئے حکومت سے زیادہ زمہ داری اپوزیشن پر ہے۔ بدھ کو وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و اسپورٹس فہمیدہ مرزا نے فاطمہ جناح یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دختران پاکستان کا فورم پر مجھے بلایا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پہلے خاتون اسپیکر ہوں جو بڑی ذمہ داری تھی۔انہوں نین کہاکہ کیسے پارلیمنٹ چلنا چاہیے تھا کوشش کی کہ اس ہر پورا اتر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین میں ہر طرح کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ عورتوں کو حقوق کے حوالے سے قومی اسمبلی میں بہت کام کیا۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کی خواتین ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین جہاں بھی موجود ہیں انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ امن کے قیام کیلئے جتنے بھی مذاکرات ہوں اس میں خواتین کا کردار ہونا چاہیے۔ انہوں ن ے کہا کہ پارلیمنٹ کی ورکنگ کیلئے حکومت سے زیادہ زمہ داری اپوزیشن پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب میں آئی تھی تو آمر کا دور تھا،ہم نے اپوزیشن کو موقع دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اگر اسپیکر صاحب کو پوزیشن ملی تھی تو انہیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ کمیٹی میں کمٹمنٹ کی جائے اور پارلیمنٹ میں اسکو نہ مانا جائے۔انہو ں نے کہاکہ روایات یہ ہیں کہ جب وزیراعظم بات کرے تو اس کو سننا چاہیے۔
فہمیدہ مرزا