پی ٹی آئی حکومت کو عالمی ایجنڈے کے تحت اقتدار دیا گیا ،سینیٹر مولانا عطاء الرحمان

پی ٹی آئی حکومت کو عالمی ایجنڈے کے تحت اقتدار دیا گیا ،سینیٹر مولانا عطاء ...

چارسدہ(بیورو رپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سنیٹر مولانا عطاء الرحمان کے کہا ہے کہ پی ٹی ائی حکومت کوعالمی ایجنڈے کے تحت اقتدار دیا گیا ہے جس کے تحت قادیانوں کے لئے راہ ہموار کی جار رہی ہے۔ہم تخفظ ختم نبوت اور حرمت رسول ﷺ پر اپنے جانوں کے نذرانے دیں گے مگر اس پر انچ نہیں آنے دینگے ۔وہ دارالعلوم اسلامیہ چارسدہ اور جامعہ دارالادب میں سترہ فروری کے ملین مارچ کے تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاسوں سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر سابق ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ ،سابق صوبائی وزیر �آ صف اقبال داؤد زئی ،ضلعی امیرمولا نا ہاشم خان ،حاجی شمس الرحمان شمسی سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا ۔مولاناعطاالرحمان نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہم نے پوری قوم پر واضح کیا تھا کہ عالمی سازش کے ذریعے پی ٹی ائی کو اقتدار دے کر ان سے یہودی لابیوں کے لئے اور قادیانیوں کے لئے کام کرایا جائے گا۔آج پارلیمنٹ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں ۔اسرائیلی جہاز کی آمد ،آسیہ ملعونہ کی رہائی ،فیصل آباد میں قادیانیوں کا مظاہرہ ،اسلام آباد میں قادیانی خواتین کے مظاہرے اور قادیان ہندوستان میں پاکستانی قادیانیوں کے لئے حکومتی انتظامات سب ایک ہی زنجیر کی کڑیاں ہیں ۔ان حالات مین جبکہ تمام جماعتیں خا موش بیٹھی ہیں ،جمعیت علماء اسلا م اس صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے میدان میں اتر چکی ہیں اور عالم کفر کے ا ن سازشوں کا ہر میدان میں مقابلہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ جے یو ائی کے ملین مارچ نے حکمرانوں اور وزراء کی نیندیں حرام کی ہیں اسلئے وہ بد خواسی میں جے یو ائی کے خلاف بے بنیا دپروپیگنڈے کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سترہ فروری کو مردان میں ملین مارچ میں لاکھوں افراد شرکت کرک ایک بار پھر مذہب بے زار قوتوں کو اپنا واضح پیغام دیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر