نہروں میں پانی کی بندش کی میعاد میں 19 فروری تک توسیع

نہروں میں پانی کی بندش کی میعاد میں 19 فروری تک توسیع

پشاور( سٹاف رپورٹر)محکمہ آبپاشی حکومت خیبرپختونخوا نے نہروں میں پانی کی بندش کا اعلان 12 جنوری سے 11فروری 2019 تک ایک ماہ کے لئے کیا تھا جس میں اب 19 فروری 2019 تک توسیع کی گئی ہے۔ تمام متعلقہ حکام کو مذکورہ تاریخ سے پہلے تمام سرگرمیوں کو مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس امر کا اعلان چیف انجینئر محکمہ آبپاشی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر