پنجاب حکومت نے صحافیوں کے کارڈ کیلئے پراونشنل ایکریڈیشن کارڈ کمیٹی تشکیل دیدی

پنجاب حکومت نے صحافیوں کے کارڈ کیلئے پراونشنل ایکریڈیشن کارڈ کمیٹی تشکیل ...

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے صحافیوں کے کارڈ کیلئے صوبائی سطح پر پراونشنل ایکریڈیشن کارڈ کمیٹی تشکیل دیدی ۔اس ضمن میں ڈی جی پی آر پنجاب امجد حسین کی طرف سے باضاطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 2سال کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں 11ممبران شامل ہیں ۔ڈی جی پی آر کارڈ کمیٹی کے چیئرمین اور ڈائریکٹر پریس انفارمیشن کارڈ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے ۔ جبکہ دیگر ممبران میں سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد ،دنیا گروپ سے ارسلان رفیق بھٹی ،ایکسپریس میڈیا گروپ سے خالد رشید ، جنگ گروپ سے مقصود اعوان ،نوائے وقت گروپ سے مبشر حسن ،ڈان گروپ سے امجد حسین ،جی این این سے خالد قیوم ،نئی بات گروپ سے ارشد یاسین ،جناح سے امجد اقبال ،آج نیوز سے قمر جبار اور جہان پاکستان سے نعیم اقبال شامل ہیں ۔

پنجاب حکومت

مزید : پشاورصفحہ آخر