غیرقانونی اثاثہ جات کیس، احد چیمہ کے ریفرنس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی

غیرقانونی اثاثہ جات کیس، احد چیمہ کے ریفرنس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے غیرقانونی اثاثے بنانے کے ریفرنس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے ریفرنس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی،گزشتہ روز عدالت میں 6 گواہوں کی جانب سے بیانات قلمبندکروادیئے گئے ہیں۔ریفرنس کے 6 گواہوں عدیل شفیع ،شہزادعلی ،محمد اخلاق،اظہراقبال اور مشتاق احمد کا بیان قلمبند کیا گیا جس کے بعد احد چیمہ کے وکیل نے جرح مکمل کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سول اکیڈیمی نے کہاکہ وہ نیب میں پیش ہوئے ، مجھ سے احد خان چیمہ کی تنخواہوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا جو جمع کرادیاگیاہے۔ عدالت میں اکاؤنٹ افسر محمدسلیم نے کہا کہ ان کے پاس سرکاری ریکارڈ کمپوٹرائزڈ ہوتا ہے، ان سے احد خان چیمہ کے ٹی اے ڈی کاپوچھا گیا تھا جو انہوں نے بتا دیا ہے۔ عدالت میں اسٹنٹ ڈائریکٹر اکاونٹ عدیل شفیع نے کہاکہ وہ ایبٹ آباد میں تعینات ہیں ، نیب نے احدخان چیمہ کیٹی ایڈی اے کے حوالے سے ریکارڈمانگاتھاجو تفتیشی افسرکوجمع کرادیاہے ،انہوں نے کہاکہ ٹی اے ڈی کا الگ رجسٹرہوتا ہے لیکن یہ رجسٹر نہیں مانگا گیا، اسی دیگرگوہوں نے بھی اپنے اپنے بیانات عدالت میں قلمبند کرادیئے جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -