2017ء سے اب تک زیر التوا ء مقدمات کی فہرست سیشن جج کو بھجوادی گئی

2017ء سے اب تک زیر التوا ء مقدمات کی فہرست سیشن جج کو بھجوادی گئی

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راے مشتاق احمد نے 2017ء سے اب تک ماتحت عدالتوں میں زیر التوا ء مقدمات کی فہرست سیشن جج لاہور خالد نواز کو جمع کرادی ہے ،سیشن جج نے تمام مقدمات کوکو جلد نمٹانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔فاضل جج کو پیش کی جانے والی فہرست کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری ،کینٹ کچری اور ضلع کچہری کے مقدمات کے بارے میں رپورٹ جمع کرائی گئی ہے ،رپورٹ میں کہا گیاہے کہ متعدد مقدمات کے چالان ابھی تک پیش نہیں کئے گئے ہیں جس پر سیشن جج نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راے مشتاق کو ہدایت کی کہ تھانوں سے فوری طور پر زیرالتوا چالانوں کو منگوایا جائے،اس سلسلے میں مشتاق احمد نے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او کو مراسلہ بھجوایا دہاے کہ وہ فوری طور پر تمام کیسوں کے چالان عدالت میں پیش کریں تاکہ مقدمات کے فیصلے ہوسکیں۔

مزید : علاقائی