پروفیسرکے قتل کیس میں گواہ عماد الدین کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری

پروفیسرکے قتل کیس میں گواہ عماد الدین کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عارف حمید شیخ نے پنجاب یونیورسٹی کی پروفیسر طاہرہ پروین کے قتل کیس میں گواہ عماد الدین کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں،فاضل جج نے مذکورہ گواہ کو 15 فروری کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔جون2017 ء میں مقتولہ کی بیٹی کی مدعیت میں تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھاہے، پولیس کے مطابق پروفیسر طاہرہ پروین کو پنجاب یونیورسٹی کے الیکٹریشن سجاد علی نے قتل کیا، ملزم نے بجلی کا کام کرنے کے دوران پروفیسر کی رہائش گاہ پر انہیں قتل گیا ،ملزم نے خاتون پروفیسر کو اکیلی دیکھ کر پیپر کٹر سے اس کا گلہ کاٹااوربعد میں گھر سے 100 امریکی ڈالرز، 10 ہزار پاکستانی روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کرغائب ہوگیا تھا۔

مزید : علاقائی