مزنگ میں غلط پارکنگ کے خلاف کارروائی، سڑک ٹریفک بہاؤ کیلئے کلیئر کروا دی گئی

مزنگ میں غلط پارکنگ کے خلاف کارروائی، سڑک ٹریفک بہاؤ کیلئے کلیئر کروا دی گئی

لاہور (کرائم رپورٹر)ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے سی ٹی اوکیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کی طرف سے رانگ پارکنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کے احکامات پر عمل پیر اہوتے ہوئے مزنگ کے علاقہ میں انسپکٹر ٹریفک پولیس فرخ رئیس نے رانگ پارکنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بشیر دارالماہی دکان پر آنے والے کسٹمرز کی کھڑی گاڑیوں سے ٹریفک بہاؤ میں رکاوٹ ہونے پر رانگ پارکنگ کو ختم کروادیا۔

جبکہ اس کے علاوہ لٹن روڈکے علاقہ میں دیگر جگہوں پر آپریشن جاری کر رکھا ہے تاکہ ٹریفک رواں دواں رہے اور شہری اپنی منازل پر بروقت پہنچ سکیں۔

مزید : علاقائی


loading...