ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان قتل

ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان قتل

لاہور (کر ائم رپورٹر) گڑھی شاہو کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان سجاول کو قتل کردیا گیا اور نعش بازار میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔مقتول کے ورثا کو صبح اطلاع ملی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دی۔

مقتول سجاول کے کزن احمدکے مطابق سجاول رات کو گھر سے گیا انہیں اسکے قتل کا صبح علم ہوااس کی جیب سے پیسے اور موبائل بھی غائب تھے شبہ ہے کہ ڈاکوں نے مزاحمت پر اسے قتل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوں سے تفتیش کررہے ہیں کہ قتل ڈکیتی مزاحمت پر ہوا یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

مزید : علاقائی