ویوو نے اپنی نئی برانڈ شناخت متعارف کروا دی

ویوو نے اپنی نئی برانڈ شناخت متعارف کروا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ویو کی جانب سے آج اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی اپنی جدت کی روایت اور عالمی سطح پر صارفین سے بہتر ہم آہنگی کیلئے اپنی Visual Brand Identity میں تبدیلی کر رہی ہے۔ جس کے تحت کمپنی نے اپنے نئے لوگو، کارپوریٹ رنگ اور فانٹس کا اجراء کیا ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ویوو کے سینئر وائس پریذیڈنٹ سپارک کا کہنا تھا کہ ’’ویوو نے ٹیکنالوجی اور لائف سٹائل کی دنیا میں بہت جلد ایک پیروکار سے رہنما کا سفر طے کیا ہے، اپنے برانڈ کی شناخت میں تبدیلی کے ساتھ ہم اس بات کی توقع رکتھے ہیں کہ عالمی سطح پر یہ برانڈ اپنی نت نئی ایجادات کے ساتھ نوجوانو ں میں زیادہ مقبولیت حاصل کرے گا۔‘‘یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ ویوو کا نیا لوگو مشہور زمانہ ڈیزائنر Bo Linnemann نے تخلیق کیا ہے جس میں سیدھے خط اور خمدار زاویے ویوو کی جدت کی روش کو عیاں کرتے ہیں۔ لوگو کے ساتھ ساتھ کمپنی نے اپنے شناختی رنگ کو بھی تبدیل کیا ہے اور اسے اب گہرا نیلا بنا دیا گیا ہے۔ ویوو کی جانب سے کرائی گئی ایک تحقیق کے مطابق یہ نیا رنگ دیکھنے میں زیادہ پرسکون ہے اور ہر قسم کی سکرین یا پرنٹ پر موزوں رہتا ہے۔ ویوو کے نئے فانٹس جس میں انگریزی اور چینی دونوں زبانیں شامل کی گئی ہیں، Bo Linnemannاور ایوارڈ یافتہ چینی خطاط Qiu Yinنے تخلیق کئے ہیں۔ ویوو کی یہ نئی شناخت اب تما مVisual Identity سسٹمز اور مواصلات میں استعمال کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -