منشیات سمگلنگ میں ملوث غیر ملکی ملزمہ کے کیس کی سماعت 18فروری تک ملتوی

منشیات سمگلنگ میں ملوث غیر ملکی ملزمہ کے کیس کی سماعت 18فروری تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی ملزمہ کے کیس کی سماعت 18فروری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلئا کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔گزشتہ روز منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث چیک ری پبلک کی ماڈل ٹریزا ہلسکووا کو جیل سے لاکر عدالت پیش کیا گیا،ملزمہ نے عدالت میں پراسیکویشن کے نئے سوالات کے جواب بھی دئیے، تمام سوالات کا جواب مکمل ہونے پر عدالت نے قرار دیا کہ مقدمہ کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے اب فریقین کے وکلاء کی حتمی بحث باقی ہے جس کے بعد کیس کا فیصلہ سنا دیاجائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...