جعل سازی سے جائیداد ہتھیانے پر بہنیں عدالت پہنچ گئیں

جعل سازی سے جائیداد ہتھیانے پر بہنیں عدالت پہنچ گئیں

لاہور(نامہ نگار)فیملی کورٹ میں ملکیتی مکان بھائیوں نے ہڑپ کرنے کی خاطر جعلی سازی سے بیان حلفی جمع کروایاجس میں بہنوں کا پیدائشی ریکارڈ غائب کرکے مکان اپنے نام منتقل کروالیاگیاہے،متاثرہ تینوں بہنیں فراڈ کا علم ہونے پر بھائیوں کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئیں۔درخواست گزار خواتین نے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے ،وراثت سے محروم کی جانے والی خاتون رضیہ بی بی اور دیگر کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی عبدالرزاق اور محمد اسحاق نے دھرمپورہ میں واقع ڈیڑھ کروڑ مالیت کا 3 منزلہ وراثتی مکان آپس میں بانٹ لیا ہے ۔

،علم ہونے پر تینوں بہنوں نے سول جج نور محمد کی عدالت میں اپنے حصہ لینے کے لئے کیس دائر کیا،متاثرہ بہنیں سیشن جج کے سامنے بھی پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیا کہ تھانہ مصطفی آباد پولیس بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی ،سیشن جج نے دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : علاقائی