دکاندار کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

دکاندار کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے ایل ای ڈی ٹھیک کرکے نہ دینے کے خلاف دائر دعوی پر شہری کو 8500کی رقم فوری واپس کرنے اور 15ہزارروپے ہرجانہ درخواست گذار کو ادا کرنے کا حکم دے دیاہے۔صارف عدالت میں شہری نے رپیئرنگ کے لئے دی گئی ایل ای ڈی ٹھیک نہ کرنے پرایل جی رپیئرنگ سنٹر کے آپریشن منیجر لطیف کے خلاف 15ہزار روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کررکھاتھا۔

جبکہ درخواست گزار نے اداکی گئی مذکورہ بالا رقم بھی واپس کرنے کی استدعا کی تھی ۔عدالت میں پرویز شوکت نے ہرجانے کا دعوے دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیاتھا کہ اس نے ایک ایل ای ڈی خریدی جس میں خرابی پیدا ہونے پر اس نے اسے ٹھیک کرنے کے لئے مذکورہ بالا کمپنی کو دیا،جہاں اس نے 8500روپے بھی ادا کئے لیکن بعد میں جب ایل ای ڈی ٹی وی کو چلا کر دیکھا گیا تو اس کی خرابی اْسی طرح تھی، دوبارہ رابط کیا لیکن انہوں نے بات نہ سنی، عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...