مانگا منڈی 19 سالہ لڑکی کی ڈکیتی کے دوران مبینہ ہلاکت غیرت کے نام پر قتل نکلا

مانگا منڈی 19 سالہ لڑکی کی ڈکیتی کے دوران مبینہ ہلاکت غیرت کے نام پر قتل نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)تھانہ مانگا منڈی میں مانگا ہٹھاڑ شاہ والا کھوہ پر 19 سالہ لڑکی کی ڈکیتی کے دوران مبینہ ہلاکت غیرت کے نام پر قتل نکلاکہ ہمارے گھر میں 3 ڈاکو گھسے اور انہوں نے مزاحمت پر ہماری بہن شمع کو قتل کر دیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا توانکشاف ہوا کہ ملزمان باپ بیٹے 19 سالہ شمع کو فائرنگ کرکے قتل کرکے ڈکیتی کے دوران قتل کا رنگ دے رہے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ شمع کو غیرت کے نام پر باپ اور بیٹے نے مل کر قتل کیا گھر میں 5 افراد موجود تھے،صرف کنواری بیٹی کو فائر لگے۔

حالات مشکوک ہونے پر انچارج تھانہ مانگا منڈی پولیس عرفان خان موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا باپ بیٹے ملزمان ذوالفقار اور ندیم کو گرفتار کرلیا بیٹے ندیم کی بیوی سے گھر میں چھپایا گیا آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا دونوں ملزموں نے اقرارجرم بھی کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -