زرعی ٹیکنالوجی میں خواتین کے کردار پر کانفرنس

زرعی ٹیکنالوجی میں خواتین کے کردار پر کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر) پاکستان ایگریکلچرل ٹیکنالوجی ٹرانسفر ایکٹیویٹی (PATTA) کے تحت ہونے والی کانفرنس میں زرعی ٹیکنالوجی سیکٹر میں کام کرنے والی 30سے زیادہ کاروباری و پیشہ ور خواتین ، مالیاتی اداروں، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندے اور صوبائی کسان ایسوسی ایشن نے زرعی ٹیکنالوجی میں خواتین کے کردار پر بحث کی۔ یو ایس ایڈ کے فنڈ کردہ پراجیکٹ پاکستان ایگری کلچرل ٹیکنالوجی ٹرانسفر ایکٹیویٹی (PATTA) کے زیر تحت منعقدہ اس کانفرنس میں پاکستانی خواتین کے لئے ایگریکلچر سیکٹر میں کاروباری مواقعوں کے فروغ کے لئے خواتین پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی کے قیام پر زور دیا گیا۔ زرعی ٹیکنالوجی میں کام کرنے والی خواتین نے اس موقع پر اپنے تجربات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو زراعت میں با اختیار بنانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔


شرکاء نے اس امر کا اظہار کیا کہ زرعی پیداوار میں اضافے، پیداواری فروخت اور بالآخر زراعت میں خواتین کی اہمیت میں اضافے کے لئے مسابقتی زرعی ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے۔
گلگت بلتستان سے ایک کاروباری شخصیت نسیمہ کریم نے اس موقع پر کہا مجھے امید ہے کہ آج ہونے والی بحث ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے والوں کے لئے ایک ایسی فضا قائم کرے گی جو گلگت بلتستان کی کسان خواتین کے لئے ترقی کے مواقع پیدا کرے گی۔ رچنا ایگری بزنس کی تابندہ شہزادی نے کہا، یہ پلیٹ فارم پیشہ وارانہ خواتین اور سی ای اوز کے لئے خواتین کو زرعی ٹیکنالوجی سے جوڑنے کے لئے نیٹ ورک کے قیام میں مدد فراہم کریگا۔

مزید :

علاقائی -