پنجاب بینک میں کلیریکل اور نان کلیریکل لازمین کیلئے عمرہ کی قرعہ اندازی
لاہور(نیوز رپورٹر) بینک کے کلیریکل اور نان کلریکل ملازمین کو عمرہ کی سعادت فراہم کرنے کیلئے 13 فروری 2019 کو دی بینک آف پنجاب ، ہیڈآفس میں عمرہ کے لئے ملازمین کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب منعقد کی گئی۔اس تقریب میں بینک کے چیئرمین ڈاکٹر پرویزطاہر،قائم مقام صدرخالد ترمذی اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ قرعہ اندازی کے مطابق ملک سرفراز علی، ناصر اقبال اور نصیرا ﷲ عمرہ کیلئے منتخب کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر بینک کے چیئر مین نے عمرہ کے لئے منتخب شدہ ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے ان اقدامات کی وجہ سے ملازمین کی عمرہ کی دیرینہ خواہش پوری کر سکیں گے۔ قرعہ اندازی کے مطابق ملک سرفراز علی، ناصر اقبال اور نصیرا ﷲ عمرہ کیلئے منتخب کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر بینک کے چیئر مین نے عمرہ کے لئے منتخب شدہ ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے ان اقدامات کی وجہ سے ملازمین کی عمرہ کی دیرینہ خواہش پوری کر سکیں گے اور بینک کی ترقی کے لئے مزید جذبے اور لگن کے ساتھ محنت کریں گے۔