ڈلیتی ، چوری کی وارداتوں میں اضافہ ، لاکھوں کی نقد ی ، قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں

ڈلیتی ، چوری کی وارداتوں میں اضافہ ، لاکھوں کی نقد ی ، قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ذرائع کے مطابق گارڈن ٹاون کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر ماجد کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر8لاکھ 50ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے برکی کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر دانیال اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر5لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ چوہنگ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے فیصل اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے60ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ لیاقت آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں شرافت علی اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 30ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ باغبانپورہ کے علاقے ڈاکوؤں نے اشرف اور فیملی سے1لاکھ 15ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔شادباغ میں ڈاکوؤں نے حیدر اور فیملی سے 80ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ گلشن راوی کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر معروف سے 65ہزار اور موبائل فون۔اچھرہ سے ڈاکو سرور سے50ہزار نقدی اور موبائل فون۔شاہدرہ میں عابد سے ڈاکو گن پوائنٹ پر20ہزار نقدی اور موبائل فون۔نیو نارکلی ذوالفقارسے ڈاکو گن پوائنٹ پر جاوید سے15ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ جنوبی چھاونی اور اقبال ٹاون سے گاڑیاں اور لٹن روڈ،سمن آباد اور بھاٹی گیٹ کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی


loading...