سانحہ مال روڈ چیئرنگ کراس کے ایصالِ ثواب کیلئے پولیس لائنز میں قرآن خوانی

سانحہ مال روڈ چیئرنگ کراس کے ایصالِ ثواب کیلئے پولیس لائنز میں قرآن خوانی

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پرایس پی ہیڈکوارٹرز سید کرار حسین کے زیر نگرانی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سانحہ مال روڈ چیئرنگ کراس کے ایصالِ ثواب کیلئے جامع مسجد پولیس لائنز میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس ، ریزرو انسپکٹر حافظ نعمان سمیت افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سانحہ مال روڈ چیئرنگ کراس 13 فروری 2017 کو پیش آیاجس میں ڈی آئی جی کیپٹن(ر) احمد مبین، ایس ایس پی زاہد محمود گوندل سمیت 6 پولیس افسران و اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

۔ڈاکٹر قاری فضل حنان نے شہداء پولیس خصوصی طور پر سانحہ چیئرنگ کراس کے شہداء کی مغفرت اور درجات بلندی کے لئے دعائیں کیں ۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے کہا کہ عظیم قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی جنہوں نے اپنا آج ملک و ملت کے مستقبل پر قربان کردیا۔ ہم نے اپنے بہت سے بہترین آفیسرز اور جوانوں کی قربانیاں دی ہیں مگر ہمارا حوصلہ اب بھی بلند ہے اور لاہور پولیس عوام کی حفاظت اسی جوش و جذبے سے کرتی رہے گی۔

مزید : علاقائی


loading...