ہربنس پورہ ،تیز رفتار کار نہر میں جاگری ،دو افراد زخمی، ہسپتال منتقل کردیا گیا
لاہور (کر ائم رپورٹر) ہربنس پورہ کے علاقہ میں تیز رفتاری کے باعث کار نہر میں جاگری جس سے اس میں موجود دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے قریب تیز رفتار ی کے باعث بے قابو ہوتی ہوئی کار نہر میں جاگر ی۔اس حادثے میں کار میں موجود 2افراد زخمی ہوئے۔