دریا کنارے سے انسانی ڈھانچہ برآمد

دریا کنارے سے انسانی ڈھانچہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ کے علاقے میں دریا کے کنارے سے انسانی ڈھانچہ برآمد۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈھانچے کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے دریائے راوی کے کنارے ٹی نمبر 5 کے قریب ریت کی کھدائی کے دوران مزدوروں نے ریت میں دبی انسانی کھوپڑی اور ہڈیوں کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر انسانی باقیات کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ یہ انسانی ہڈیاں اور کھوپڑی عورت کا ہے یہ مرد کا یہ کہنا قبل از وقت ہے .ایسا معلوم ہوتاہے کہ لاش پانی میں بہہ کر آتے ہوئے یہاں اٹک گئی اور آہستہ آہستہ ریت کے تلے دب گئی ہو گئے۔

مزید : علاقائی


loading...