امن کیلئے شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں، اعجاز عالم

امن کیلئے شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں، اعجاز عالم

لاہور( لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے سانحہ چیئرنگ کراس کے شہداء کی دوسری برسی پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان بھر میں امن قائم کرنے کیلئے شہداء کی قربانیوں کو پوری قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔پوری قوم کی جانب سے سانحہ چیئرنگ کراس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شہید ہونیوالے پولیس افسران اور نوجوانوں کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالوں پر فخر ہے۔

اورعوام کو یقین دلاتے ہیں کہ تحریک انصاف کے دور میں امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خا ن کی زیر قیادت پاکستان بھر میں انسانی حقوق کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...