6سالہ بچے پر استاد کا تشدد،چائلڈ پروٹیکشن بیورو حرکت میں آگیا

6سالہ بچے پر استاد کا تشدد،چائلڈ پروٹیکشن بیورو حرکت میں آگیا

لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ احمد نے ہربنس پورہ میں 6سالہ بچے پر سکول ٹیچر کی جانب سے تشدد کا نوٹس لے لیا۔ اس سلسلے میں 6سالہ بچے موسٰی خان کے والد سے رابطہ کیا اور معلومات حاصل کیں۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے والدین کو بیورو کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انھوں نے کہا کہ بچے کو طبی سہولیات کے علاوہ قانونی معاونت بھی فراہم کریں گے۔

اس سلسلے میں پولیس اور محکمہ تعلیم سے رابطہ کیاگیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...