سمیع اللہ خان کی گورنر پنجاب کے خلاف تحریک التواء اسمبلی میں جمع

سمیع اللہ خان کی گورنر پنجاب کے خلاف تحریک التواء اسمبلی میں جمع

لاہور( نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اپنا عہدہ چھوڑتے انکشاف کیا ہے کہ گورنر پنجاب ان پر دباؤ ڈالتے رہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اپنے آئینی کردار سے ہٹ کر ڈپٹی کمشنر پر دباؤ ڈالتے رہے تھے۔دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اینٹی بائیو ٹیکس اور خواب آور ادویات کی کھلے عام فروخت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔یہ ایوان اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ اینٹی بایو ٹکس اور خوب آور ادویات کی کھلے عام خریدو فروخت پر پابندی لگائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...