سروس سٹیشنز اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 11دکانداروں کو جیل بھیج دیا گیا

سروس سٹیشنز اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 11دکانداروں کو جیل بھیج دیا ...

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں واقعہ مختلف سروس سٹیشنوں پر صاف پانی کے ذریعے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دھونے پر پابندی کی میعاد شروع ہوتے ہی واسا نے خلاف ورزی کے مرتکب سروس سٹیشنوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں واسا حکام نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے آؤٹ فال روڈ پر واقعہ آن کار واشنگ سنٹر کو سربمہر کر دیا ہے اور مذکورہ سروس سٹیشن کے پانی کا کنکشن منقطع کر دیا ہے واضح رہے کہ واسا نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں شہر کے سروس سٹیشنوں کو ری سائیکلنگ پلانٹ کی تنصیب کے لئے جو مدت دے رکھی تھی وہ گزشتہ روز ختم ہو گئی تھی۔دریں اثناء ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر27افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور27افراد کو حراست میں لے لیا اور 11 دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ70500روپے کے جرمانے بھی عائدکئے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...