دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو ہمارے دلوں سے نہیں نکال سکتی: ملک عمران

دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو ہمارے دلوں سے نہیں نکال سکتی: ملک عمران

لاہور(فو رم : دیبا مرزا : تصا ویر : ذیشا ن منیر ) چیئر مین یو نین کو نسل 119ملک محمد عمرا ن کا کہنا ہے کہ دنیا کی کو ئی طا قت ہماے قا ئد میا ں محمد نوا ز شریف کو ہمارے دلو ں سے نہیں نکا ل سکتی ، ووٹ کل بھی نواز شریف کا تھا اور آج بھی نواز شریف کا ہی ہے ۔نیا بلدیا تی نظا م لا نا کو ئی آسان با ت نہیں ، مو جو دہ بلدیا تی نظا م کو اپنی مدت پوری کر نی چا ہیے ۔مو جو دہ حکو مت نے اپنے اقتدا ر کے چند ماہ میں ہی عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں ۔میں نے بحثیت چیئر مین اپنے حلقہ شوالہ مندر ، ریلو ے کا لو نی کچی آبا دی ، جنرل سٹور کچی آبا دی ،یو ای ٹی ریلو ے کا لو نی کچی آبا دی ،جمیلہ آبا د کچی آبا دی سمیت دیگر علا قوں میں ریکا رڈ تر قیا تی کام کروا ئے ہیں ۔میری یو نین کو نسل میں اب کچرے کے ڈھیروں کی بھر مار ہے ۔روزا نہ بے شما ر مسا ئل سننے کو ملتے ہیں ،سائلین کے بنیا دی مسا ئل حل کر نا بلدیا تی نما ئندوں کی ذمہ دا ری ہے لیکن سیا سی کھینچا تا نی کے شکا ر چیئر مین کے پا س نہ تو کو ئی فنڈز ہیں اور نہ ہی اختیا را ت جن کی بنیا د پر عوام کے مسا ئل حل کئے جا ئیں ۔اپنے دور حکو مت میں ن لیگ نے عوا می فلا ح و بہبود کے بے شما ر منصو بہ بنا ئے اور یو نین کو نسلز کی سطح پر بھی کچھ فنڈ جا ری کئے جس سے کم از کم عوام کے بنیا دی مسا ئل تو حل ہو تے تھے ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز ’’روزنا مہ پا کستان ‘‘ فو رم میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ ناکام حکو مت نے چند ما ہ ہی مہنگا ئی کے بم گرا کر عوام کو رو نے پر مجبو ر کر دیا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ بلد یا تی نظا م کو تبدیل کر نا کو ئی آسا ن کام نہیں ، پہلے تو وزیر بلد یات نے استعفیٰ نے ہی علیم خا ن کے کیمپ پر سکتا طا ری کر دیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم با قا عدہ الیکشن لڑ کر آئے ہیں ہم اپنا استحصال بردا شت نہیں کر یں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ یونین کونسل میں پینے کے پا نی کے لئے چا ر نئے فلٹر یشن پلا نٹ اور چا ر ہی نئے ٹیو ب لگوا ئے تھے لیکن اب کو ئی پر سان حا ل نہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ایک دفعہ پھر ن لیگ کا سورج طلو ع ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...