پیف کی اجازت کے بغیر سب کیمپسز کی عمارت تبدیل نہیں ہو سکے گی
لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکول عمارت کی تبدیلی ،کلاسزکی کیمپس وائزترتیب ،سب کیمپس بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ اور دیگراہم امورپرسرکلرجاری کردیا۔ترجمان کے مطابق تمام پیف پارٹنرسکولزکوہدایت کی جاتی ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے متعلقہ پروگرام سے بغیراجازت سکول کی عمارت یاسب کیمپس کو تبدیل نہیں کیاجائے گا۔عمارت تبدیلی سے پہلے اجازت لینادرکارہوگی۔بغیراجازت سکول عمارت تبدیل کرنے کی صورت میں تمام بچوں کی ماہانہ رقم کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔مزیدبداں کلاس کے تمام سیکشنزکوترجیحاًایک ہی عمارت میں بٹھایاجائے۔مثال کے طورپراگردوئم کے دوسیکشن ہیں توسکول کے سب کیمپس عمارت کی صورت میں کلاس دوئم کے دونوں سیکشن کو ایک ہی عمارت میں ہونا چاہیے۔
یادرہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایلیمنٹری اور سیکنڈری کلاسزکوطلباء اور طالبات کی بناء پرالگ الگ کیمپس میں بٹھایا جاسکتاہے۔مزید برآں اگر کسی سکول کے مین کیمپس اورمنظورشدہ سب کیمپس میںیکسانیت نہ ہونے اور دوالگ سکول ہونے کی صورت میں ادارھذاکے قوانین کے مطانق کاروائی کی جائے گی۔سکول عمارت اور سب کیمپس دونوں کے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ یابلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے منظورشدہ انجینئرسے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ اور ہیلتھ ایند ہائی جین سرٹیفکیٹ جوکہ زائدالمعیادنہ ہوکی تصدیق شدہ کاپی جس میں سکول کا نام،سکول کوڈ،سکول کیمپس اورایڈریس واضع طورپرلکھاہوپنجاب ایجوکیشن فا ؤنڈیشن کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں فوری طورپرجمع کرائیں۔نیزسکول عمارت کرایہ کی ہونے کی صورت میں کم ازکم تین سال تک کارجسٹرڈکرایہ نامہ جمع کیاجائے۔