بی بی پاکدامن ؒ کا عرس شروع،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

بی بی پاکدامن ؒ کا عرس شروع،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور (فلم رپورٹر) دربارحضرت بی بی پاکدامن رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روزمسز چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب اور مسز ذوالفقار احمد گھمن سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب نے چادر پوشی کی رسم سے کیا۔ دیگرشرکاء میں سیاسی وسماجی حلقوں کی خواتین نے شرکت کی۔ محکمہ اوقاف نے زائرین کی سہولت اور دربار شریف پر آنے والے زائرین کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ۔عرس کے لئے محکمہ کی طرف سے ایک لاکھ ترپن ہزارروپے گرانٹ مختص کی گئی۔عرس کی تقریبات کے موقع پر محمد اشرف زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہوراورگوہر مصطفی منیجر اوقاف سرکل نمبر3لاہور انتظامات کے جائزہ اور عوام الناس کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے موجود تھے۔عرس مبارک کی تقریبات 14فروری 2019تک جاری رہیں گی۔

عرس

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...