مرکزی جمعیت اہلحدیث کا اجلاس،عہدیداروں کی بھرپور شرکت
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث لاہور کے دس ٹاؤنوں کا بھر پور اجلاس لکشمی چوک میں ہواجس میں درجنوں افراد نے شرکت کی جس میں تمام ذمہ داران اور ایک ٹاؤن کے نمائندے کے علاوہ درجنوں افراد نے شرکت کی اور بھر پور حمایت کا اعلان کیا لاہور کی جماعتی صورتحال پر لاہور کے امیر قاری عبدالمتین اصغر،سرپرست لاہور رانا محمد نصراللہ خاں، ناظم امتیاز احمد مجاہد، ناظم مالیات کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیااور متفقہ طور پر طے کیا کہ قاری عبدالمتین اصغر،امتیاز احمد مجاہد، حافظ نواز بٹ، باہمی مشاورت سے جو فیصلہ کریں گے تمام امراء ناظمین آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اجلاس نے ایک نام نہاد اجتماع کو فلاپ قرار دیا ۔